تھر کول اور پورٹ قاسم کو ریلوے سے منسلک کرنے کا فیصلہ

منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی منظوری متوقع ہے، ذرائع

منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی منظوری متوقع ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت نے تھر کول اور پورٹ قاسم کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے 58.240 ارب روپے کے منصوبے کے ذریعے تھر کول اور پورٹ قاسم کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معیشت کی ضرورت کے مطابق بڑی تعداد میں نقل و حمل کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔


میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے کہا گیا ہے کہ منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی منظوری متوقع ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی کل لاگت 58.240 ارب روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کے ذریعے مساوی لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

 
Load Next Story