اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چیک پوسٹس قائم

ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی، پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2022
(فوٹو : فائل)

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

غیر ملکی شہری بھی اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں، کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جبکہ جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی اور سعودی سفارتخانے نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |