نئے صوبےکمیشن کادوبارہ جائزہ لیاجاسکتا ہے فہمیدہ مرزا

قومی اسمبلی کی اسپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزا نےکہا ہےکہ نئےصوبوں کےبارے میں پارلیمانی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیاجا سکتا ہے۔


News Agencies September 15, 2012
قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیاجا سکتاہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے بارے میں پارلیمانی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیاجا سکتاہے۔

کمیشن کے لیے پارلیمنٹ سے ن لیگ کے ارکان کے نام سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈاراور پارٹی کے چیف وہپ شیخ آفتاب احمد نے دیے تھے، نگران وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں کیونکہ دوبارہ انتخابات میں حصہ لے کر اسمبلی میں آنا ہے، نئی اسمبلی سے حلف بھی میں نے ہی لینا ہے، نگران سیٹ اپ کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں