لاہور میں دوست سے مذاق میں گولی چلنے سے دوست ہلاک

گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا

گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا

ستوکتلہ کے علاقے میں دوست کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔


پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 17 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا۔ دو دوست اسلحے کے ساتھ کھیل رہے تھے اور مذاق کررہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو کاشف کو لگی۔

گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story