کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 743 روپے فی یونٹ سستی

صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا


ویب ڈیسک December 27, 2022
(فوٹو فائل)

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پرھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان

کے الیکٹرک کی نومبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.43 روپے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق فیصلے سے کراچی کے بجلی صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق تفصیلی فیصلہ نیپرا بعد میں جاری کرے گی، تاہم منظوری کے مطابق حالیہ کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک پورے پاکستان کیلیے دردِ سربنا ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی

حکام کے مطابق کے الیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوری لاگت 27 روپے 13 پیسےرہی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے پلان بھی طلب کرلیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک ہفتے میں اس حوالے سے اپنا پلان پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں