پنجاب میں شرح پیدائش میں فیصل آباد سرفہرست

فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 10دن میں 50184بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹس جاری

فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 10دن میں 50184بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹس جاری

برتھ رجسٹریشن مہم میں محکمہ بلدیات نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10دن میں 2لاکھ62ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن کرلی۔

محکمہ بلدیات نے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق لاہور ڈویژن سے 34672بچوں اور بچیوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا۔

راولپنڈی سے 9362 ، سرگودھا سے 18111اور ڈی جی خان سے 36850 بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔


فیصل آباد سے 50184، گوجرانوالہ سے 12350 ، ساہیوال سے 21301 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا۔

گجرات سے13402، ملتان سے 43822 جبکہ بہاولپور سے 22905 بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔رپورٹ

سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے بتایا کہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں پیدائش کی اندراج کی شرح سب سے زیادہ رہی، جہاں 50184بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

10روزہ مہم میں 126717بچیوں اور 136242 بچوں کی پیدائش کا اندراج یقینی بنایا گیا۔
Load Next Story