اینٹی کرپشن نے لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا

چودھری محمد اشرف نے فرضی شخص کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبے پر قبضہ کیا ہوا تھا، الزام

(لیگی ایم پی اے چودھری محمد اشرف کو الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا (فوٹو فائل)

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔

ساہیوال کے حلقہ 161 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف پر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی کے ذریعے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام ہے۔


محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبے پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرلیا۔
Load Next Story