سعودیہ میں بھی برفباری امریکا میں 55 اور جاپان میں 17 ہلاکتیں

فلپائن میں سیلاب نے تباہی مچادی، 13 ہلاک اور درجنوں زخمی


ویب ڈیسک December 27, 2022
سعودی عرب میں برفابری سے موسم سرد ہوگیا، فوٹو: فائل

سعودی عرب کے صوبے تبوک نے برف کی چادر اوڑھ لی، مشہور پہاڑ الجبل اور الکان مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے جب کہ امریکا اور جاپان میں برفباری میں بالترتیب 55 اور 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم سرما کا آغاز امریکا کے سازگار ثابت نہیں ہوا جہاں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان میں اب تک 55 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور درجنوں زخمی ہیں۔

صرف نیویارک میں برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔ نیویارک کا شہر بفیلو سب سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔

کینیڈا میں بھی برفانی طوفان نے معمولات زندگی کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ بم سائیکلون نے امریکا کے بعد سب سے زیادہ نقصان کینیڈا کو پہنچایا۔

رواں موسم سرما میں برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ایشیائی ملک جاپان ہے جہاں برفانی طوفان نے 17 زنگیوں کے چراغ گل کردیئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

سعودی عرب میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ صوبے تبوک کے پہاڑوں الجبل اور الکان نے برف کی چادر اوڑھ لی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔

ادھر فلپائن میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں اب تک 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 45 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں غیر معمولی اور غیر متوقع بارشوں، سیلاب، برفباری اور زلزلوں کی بنیادی وجہ موسمیاتی تغیرات ہیں۔ صنعتی ممالک کی زہریلی گیسیں دنیا کے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |