بیٹی کی نازیبا وائرل ویڈیو پر احتجاج کرنے والے بھارتی فوجی کو قتل کردیا گیا
پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا
بھارت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے گھر پر احتجاج کرنے والے مظلوم باپ کو لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے لاٹھیوں اور تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار مِلاجی واگھیلا کو محلے میں جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا جب کہ ان کا بیٹا سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث اسپتال میں داخل ہے۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اہلیہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، جس میں کہا گیا ہے محلے کے ایک نوجوان نے ہماری نوجوان بیٹی کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر میرے شوہر اور بیٹے لڑکے کے گھر گئے اور احتجاج کیا جس پر ملزم کے باپ اور بھائیوں نے لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس میں شوہر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور بیٹا اسپتال میں داخل ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔