کسٹمز نے ڈالر آئی فونز اور شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں سے 60 ہزار ڈالر، 30 آئی فون اور 28 شراب کی بوتلیں بر آمد ہوئیں،کسٹم حکام

فوٹو: فائل

پاکستان کسٹمز نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکی ڈالرز اور آئی فونز سمیت شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور سے سعودی عرب جانے والے تین مسافروں سے 60 ہزار ڈالر برآمد ہوئے،مسافروں کے پاس ڈالرز بیرون ملک لیجانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا جس پر کسٹم نے تینوں مسافروں سے 60 ہزار امریکی ڈالرز ضبط کرلیے۔


کسٹم نے ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ سے آنے والے ایک مسافر سے 30 آئی فون اور 28 شراب کی بوتلیں بھی پکڑ لیں، کسٹم حکام کے مطابق مسافر امتیاز ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 سے لاہور پہنچا۔

حکام کے مطابق اسمگل شدہ سامان شک پڑنے پرمسافر کے بیگ سے نکالا گیا،آئی فون اور شراب کی بوتلیں اسمگل کرنے والے مسافرکو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی۔
Load Next Story