ٹویٹر نے مزید ایموجی ردِ عمل کی آزمائش شروع کردی

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹویٹر 2.0 پرانے ورژن سے کچھ مختلف نہیں تاہم ایموجی ایک نیا اضافہ ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک December 28, 2022
ٹویٹر نے ردِ عمل کے طور پر کئی ایموجی کی آزمائش کردی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا ٹوڈے

ایلون مسک نے ٹویٹر کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ٹویٹر 2.0 کے نام سے کچھ تبدیلیوں کا اشارہ دیا تھا۔ اب ٹویٹر نے ایموجی ردِ عمل کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ٹویٹر نے ویو کاؤنٹ، اپ ووٹ اور ڈاؤن ووٹ سمیت سبسکرپشن جیسے فیچر آزمائے ہیں۔ اسی طرح ایموجی ری ایکشن گزشتہ برس مارچ میں آزمائے گئے تھے اب کچھ اور ایموجی شامل کی گئی ہیں جن میں دل کی شکل والی پسندیدگی ظاہر کرنے والی ایموجی شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تھمبس اپ اور تھمبس ڈاؤن کے ایموجی ری ایکشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ٹویٹر نے ٹویٹ یا ردِ عمل کو خاموش کرنے یا پھر چھپانے کے ری ایکشن بھی شامل کرنے پر غور کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹر کو عوامی احساسات کا درست ترجمان بنانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹویٹر دیگر ایموجی بھی شامل کرے گا جن میں دلچسپ ، فنی یا مضحکہ خیز، اور دیگر ایموجی شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں