گوادر میں پولیس اہلکار کی شہادت مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا بلوچستان حکومت

مشتعل مظاہرین نے سیدھی فائرنگ کی، گردن پر گولی لگنے کی وجہ سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی، ترجمان بلوچستان حکومت


December 27, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

گوادر میں صورت حال پر بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری ہے، مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا، پولیس اہلکار پر مظاہرین کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی، جس سے اُسکی گردن پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

مزید پڑھیں: حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف گوادر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث مذمت ہے، پولیس اہلکار کی شہادت پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اشتعال انگیزی کا مقصد پر امن ماحول اور مذاکرات کی فضا کو سبوتاژ کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں