منیب بٹ پہلی بار ٹی وی ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے

ڈرامے کی کہانی نیٹ فلیکس یا دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی ویب سیریز کی طرح بولڈ اور منفرد ہوگی


ویب ڈیسک December 27, 2022
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار منیب بٹ پہلی بار ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اداکار نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نےانسٹا پوسٹ میں بتایا کہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ صبا قمر بھی ہوں گی اور وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔


اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

ڈراما امریکی فلاحی تنظیم 'یو ایس ایڈ' کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے اور اس کی کہانی معروف ویب سیریز کی طرح انوکھی اور منفرد ہوگی۔








View this post on Instagram



A post shared by (@sabaqamarzaman)




منیب بٹ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار پیدائشی خواجہ سرا کا ہے جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں