مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کی قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل


ویب ڈیسک December 27, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کے دورے کے باعث اسپتال میں کینیڈا کے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے'۔

یوسف جمیل نے آگاہ کیا کہ 'مولانا طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے'۔ انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہیں تاہم اُن کا گھر سے دور ہونا ہمارے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے۔ مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں روکنے کے لیے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور ملتمس ہوں کہ اُن کی صحت ، خیر و عافیت اور وطن واپس کی دعا کریں۔

دوسری جانب معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی شریان بند ہے تاہم ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے تاہم وہ ٹورنٹو اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہے۔





واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل چند روز قبل کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیلیے کینیڈا پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں