پاکستانی گلوکارہ شائے گِل کی نیویارک ٹائمز اسکوائر پر دھوم
نوجوان گلوکارہ کو رواں برس اسپاٹی فائے پر پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا
معروف میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپاٹی فائے نے ایکول پاکستان پروگرام کے تحت پسوڑی گلوکارہ شائے گِل کو ماہ دسمبر کیلئے اپنا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلوبل میوزک پروگرام نے شائے گِل کا گانا 'سکون' اپنے پلیٹ فارم میں سرفہرست رکھ ہوا ہے۔
پچھلے ایمبیسڈرز کی طرح شائے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بنے ایک ڈیجیٹل بل بورڈ پر بطور اشتہار بھی لگائی گئی ہے۔
شائے گِل کا اصل نام انوشے بابر گِل ہے اور ان کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے پسوڑی کے گانے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
نوجوان گلوکارہ کو رواں برس اسپاٹی فائے پر پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا ہے۔
شائے گِل نے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں خواتین کو ایسے مواقع مزید ملنے چاہئیں۔