نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو سنگین اور معاشی بحران سے دوچار کیا وزیر اعظم

حکومت کو مسائل حل کرنے کیلیے مزید وقت درکار ہے، آٹھ ماہ میں کے مسائل اتنی جلد حل نہیں ہوں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 27, 2022
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو سنگین اور معاشی بحران کا شکار کیا، حکومت کو مسائل حل کرنے کیلیے مزید وقت درکار ہے، آٹھ ماہ میں کے مسائل اتنی جلد حل نہیں ہوں گے۔

شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگے ایندھن کی وجہ سے معاشی مسائل درپیش ہیں، جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر گیس کا بحران شروع ہوا، امیر ممالک منہ مانگی قیمت پر گیس خرید رہے ہیں جبکہ ترقی پزیر ممالک مہنگے داموں گیس کی خریداری پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں تیل اور گیس کی قیمتیں بہت گم ہوگئیں تھیں، پی ٹی آئی نے سستا تیل اور گیس نہ خرید کر غفلت کا مظاہرہ کیا اور مجرمانہ غفلت سے ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'قابل تجدید توانائی ذرائع پر انحصار وقت کی اہم ضرورت ہے، 10 ہزار میگا واٹ صلاحیت کے سولر پر کام شروع ہوچکا ہے، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار ہے، آئندہ سال اپریل تک سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا'۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے سابقہ ادوار میں ڈیم منصوبوں پر کام شروع کیا، توانائی کے حصول کیلیے مقامی کوئلے کو بروئے کار لارہے ہیں، نواز شریف نے اپنے دور میں ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبے لگائے، پی ٹی آئی دور میں توانائی اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے گردشی قرضے بڑھ گئے جس کی بڑی وجوہات لائن لاسز اور بجلی کی چوری ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے احتساب کے نام پر مخالفین کو نشانہ بنایا اور نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو معاشی طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں