راولپنڈی پولیس کا چونترہ میں سرچ آپریشن 13 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا، پولیس
پولیس نے چونترہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔
پولیس نے لادیاں کھینگر اور سنگرال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گرد نواح اور ڈیروں پر سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران فیضان، اظہر، شیرباز، واجد، سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی ، 5کلاشنکوف تین 8 ایم ایم رائفلز ، تین 12 بور رائفلز، دیگر اسلحہ، میگزینز اور ایمونیشن برآمد ہوا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنا ہے، چونترہ سمیت راولپنڈی بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، قبضہ مافیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔