نیدرلینڈ میں پیدا ہوئے پہلے پانڈا کی جنس دو سال بعد اچانک تبدیل ہوگئی
پانڈا نے ہمیں حیران کردیا، کیوںکہ ہمیں یقین تھا کہ پانڈا ’نر‘ ہے، چڑیا گھر حکام
نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پہلے پانڈا کی جنس دو برس بعد اچانک 'مادہ' میں تبدیل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوقامت پانڈا کے اچانک نر سے مادہ بننے کا حیران کن واقعہ نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق پانڈا کا طبی معائنہ جاری تھا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پانڈا کے نر سے مادہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'فین ژنگ (پانڈا) نے ہمیں حیرت زدہ کردیا'۔
چڑیا گھر حکام نے کہا کہ پانڈا کی جنس ہمارے لیے بس ایک حقیقت ہے جسے ہم نے معائنے کے دوران اینستھیزیا کے تحت چیک کیا تاکہ یقین حاصل کرسکیں۔
حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پانڈا کا پیدائش کے فوراً بعد طبی معائنہ کیا گیا تھا لیکن اس وقت اینستھیزیا دے کر چیک نہیں کیا جاسکتا تھا، کیوں کہ ہمیں پانڈا کے 'نر' ہونے میں ہوئی شبہ نہیں تھا۔