شام میں حکومت مخالف مظاہرے بمباری جھڑپیں 50 ہلاک

لخداربراہیمی کے دمشق میں اپوزیشن سے مذاکرات، بحران کے حل کی تجاویز پرتبادلہ خیال۔


AFP September 15, 2012
لخداربراہیمی کے دمشق میں اپوزیشن سے مذاکرات، بحران کے حل کی تجاویز پرتبادلہ خیال, فوٹو:اے ایف پی

KARACHI: شام کے شہرحلب پرجمعہ کوسرکاری فضائیہ نے دوماہ کی شدیدترین بمباری کی ہے۔

جس میں باغیوں کے زیرکنٹرول تھانوں کی عمارتوں کونشانہ بنایا گیا،شہرمیں سارا دن لڑائی بھی جاری رہی۔ ،دارالحکومت دمشق بھی سارادن دھماکوں سے گونچتارہا۔پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعدحکومت مخالف مظاہرے بھی ہوئے۔پورے ملک میں 34شہریوں ،13سرکاری فوجیوں سمیت کم ازکم 50 افرادہلاک ہوگئے۔ سرکاری فوج نے فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک پرگولاباری کی۔

دوماکے قریب ایک فوجی گاڑی پرفائرنگ کی گئی جس سے 15فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدارابراہیمی نے صدربشارالاسدکیلئے قابل قبول اپوزیشن رہنماؤں سے مذاکرات کیے جن میں ملک کوخانہ جنگی کی صورتحال سے نکالنے کیلئے تجاویزپرتبادلہ خیال کیاگیا۔یوکرائن کے دورے پرگئے ہوئے ترک وزیراعظم طیب اردگان نے کہاہے کہ صدربشارالاسدکی رخصتی قریب ترہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں