پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کی معاونت کا الزام

بلدیاتی انتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہے، اسد عمر


ویب ڈیسک December 28, 2022
اسد عمر (فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکمران اتحاد کی معاونت کا الزام عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی مدد کرنے کا الزام اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کے باعث لگایا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے ہیں کیوں کہ حکومت کی خواہش تھی کسی طرح الیکشن سے بھاگا جائے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن کا مؤقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات مؤخر نہیں ہوں گے اور اب ملتوی کردئیے، اس اقدام سے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں