
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے سرکاری آٹے کی اضافی رقم پر سندھ اور خیبرپختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1295 روپے والا سرکاری تھیلا 2400 روپے میں اسمگل ہورہا ہے۔
پنجاب سے آٹے کی دیگر صوبوں میں اسمگلنگ کے باعث صوبے بھر میں آٹا غائب ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بحران کے باعث لاہور میں چکی کا آٹا 140 روپے فی کلو جبکہ دس کلو کا تھیلا 1400 اور بیس کلو کا تھیلا 2800 روپے میں میں فروخت کیا جارہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔