ٹیکس دہندگان کی سہولت ایف بی آر دفاتر30اور31 دسمبرکورات دیر تک کھلے رکھنے کااعلان

اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا


Irshad Ansari December 28, 2022
اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا —فائل فوٹو

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے تمام فیلڈ دفاتر 30اور 31دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے تمام فیلڈ دفاتر 30اور 31دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام ٹیکس پیئر آفسز(ایل ٹی یوز)میڈیئم ٹیکس پیئر آفسز،کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تیس دسمبر کو ایف بی آر کے تمام فیلڈ آفسز رات 8بجے تک جبکہ 31دسمبر بروز ہفتہ رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |