بھارت کی ریاستی دہشتگردی مقبوضہ کشمیر میں 3 نوجوان شہید
نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا
بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے تینوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔ جموں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے باعث معمول کی زندگی معطل ہوگئی۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔