طالبِ علم نے فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گانا لکھ ڈالا گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں، علی ظفر


ویب ڈیسک December 28, 2022
(فائل فوٹو)

انٹرمیڈیٹ کے طالبِ علم نے فزکس کے پرچے میں مشہور گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک استاد نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس پر گلوکار علی ظفر نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ویڈیو میں استاد بتا رہے ہیں کہ یہ گیارہویں جماعت کے طالبِ علم کا پرچہ ہے جس نے سوالات کے جوابات کے بجائے پرچے میں فضول باتیں اور علی ظفر کا گانا لکھ دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں طالبِعلم نے علی ظفر کے گانوں کے اشعار سے پہلے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونہ بھی رویا۔


علی ظفر کو واٹس ایپ پر یہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی تو انہوں نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایک پیغام لکھا جس میں بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کی۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں