طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک غیر اخلاقی اور فحش پیغامات نے پریشان کر دیا
مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے، طوبیٰ انور
معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔
حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔
طوبیٰ نے لکھا کہ وہ نیند سے جاگیں تو ان کے واٹس ایپ پر 100 سے بھی زیادہ میسج تھے انہوں نے بتایا کہ کسی نے ان کا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں بےشمار فحش اور غیر اخلاقی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، طوبیٰ نے لکھا کہ 'میں حیران ہوں کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے اپنا وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں'۔
طوبیٰ انور نے لکھا کہ 'یہ پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں شیئر بھی نہیں کرسکتی، انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے یہ ساری چیزیں برداشت کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ حرکتیں دوسروں کر پریشان کرنے والی ہے۔
طوبیٰ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے'۔
انہوں نے ان کا نمبر لیک کرنے والے نامعلوم شخص کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں'۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور مرحوم اینکر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ہیں انہیں عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ طوبیٰ اکثر لوگوں کی جانب سے کیے گئے برتاؤ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ اور انٹرویوز میں ذکر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔