پاک نیوزی لینڈ سیریز قومی ٹیم کی کپتانی متنازع ہوگئی

ٹیم انتظامیہ کی نااہلی اور قوانین سے لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی


Staff Reporter December 28, 2022
ٹیم انتظامیہ کی نااہلی اور قوانین سے لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی متنازع بن گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان کے مطابق بابراعظم فلو کا شکار ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز فیلڈ میں نہیں آئے، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ کی نااہلی اور قوانین سے لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی۔

بابر کے نہ آنے پر محمد رضوان متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں آئے اور کپتانی سنبھال لی، جس پر امپائرز اور میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو آئی سی سی قوانین بتائے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ بابراعظم، سلمان علی آغا فیلڈ پر کیوں نہیں آئے؟

مذکورہ قوانین کی روشنی میں متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کرسکتا، چنانچہ محمد رضوان کی بجائے اسکواڈ کاحصہ ہونے کے ناطے فیلڈنگ کرنے والے سرفرازاحمد نے ٹیم کی قیادت سنبھال لی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے سینچریز اسکور کی تھیں، سلمان علی آغا پہلے بھی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے تھے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں