سال 2022 میں کونسی مشہور جوڑیوں نے راہیں جدا کیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رواں سال بہت سے دل ٹوٹے کئی خواب بکھرے


ویب ڈیسک December 28, 2022
(فائل فوٹو)

سال 2022 اختتام پر ہے یہ سال جہاں کئی لوگوں کے لئے خوشحال ثابت ہوا وہیں اکثر افراد کے لئے کسی امتحان سے کم نہ تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رواں سال بہت سے دل ٹوٹے کئی خواب بکھرے جبکہ متعدد جوڑوں نے راہیں جدا کرلیں 2022 لالی ووڈ ستاروں کے لیے کافی مشکل سال رہا۔

2022 میں کونسے شوبز ستاروں نے راہیں جدا کیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2022 میں راہیں جدا کرنے والی مشہور شخصیات

فیروز خان اور علیزے سلطان



رواں سال اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے بےحد چرچے ہوئے جسکی وجہ ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات تھے، فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر کو طے پاگئی تھی، ان دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جبکہ بچوں کی حوالگی اور اخراجات کا کیس تاحال جاری ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر

کیا سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان واقعی سب کچھ ٹھیک نہیں؟ -  Entertainment - Dawn News

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کافی عرصے سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم اس جوڑے نے تاحال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ دونوں ایک لمبے عرصے سے ساتھ نظر نہیں آرہے جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق

اداکار عمران اشرف اور اہلیہ کرن میں علیحدگی ہوگئی

مہشور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں اپنے کردار بھولے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف بھی اپنی نجی زندگی اُلجھنوں کا شکار رہے انہوں نے شادی کے چار سال بعد اپنی بیوی کرن سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس جوڑی کا ایک بیٹا روہام ہے۔

ثناء اور فخر جعفری



اداکارہ ثنا ء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا جس نے سب ہی کو چونکا دیا، 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔

مدیحہ رضوری اور حسن نعمان



مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی بھی لمبا سفر نہ طے کر سکی 9 سال کی شادی کو اس جوڑے نے بھی 2022 میں ختم کردیا اور راہیں جُدا کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں