پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر ایچ آر عہدے سے مستعفیٰ
اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں، بورڈ میجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب سرینا کی جگہ نئے ڈائریکٹر ہیومین ریسورسز کی تعنیاتی کا اشتہار جلد دیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے کرکٹ بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹرز اور جنرل مینجرز کی طرف سے بھی استعفیٰ متوقع ہیں بصورت دیگر ان کی چھٹی ہونے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا
جن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور پی سی بی میڈیکل پینل کے انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سر فہرست ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے بڑوں نے ان تک پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ اہنے مستقبل کا خود فیصلہ کرلیں۔
واضح رہے کہ منجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کرکے شاہد آفریدی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔