اسلام آباد ہائیکورٹ نیب کو واپس کیے گئے ریفرنسز کی تفصیلات طلب

کیسز کی تفصیلات جاننے کیلیے نیب کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کو واپس کیے گئے ریفرنسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب کے مختلف ریفرنس کے مستقبل کے حوالے سے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کیے۔ کیسز کی تفصیلات جاننے کے لیے نیب کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا۔

نیب نے نئے قانون کے بعد احتساب عدالت سے واپس بھجوائے گئے ریفرنسز کے مستقبل سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے، واپس بھجوائے گئے ریفرنسز میں نامزد ملزمان نے بھی متفرق درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔

کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
Load Next Story