اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا 31 دسمبر کو الیکشن نا کرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا 31 دسمبر کو الیکشن نا کرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا 31 دسمبر کو الیکشن نا کرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزاروں نے سیکرٹری کابینہ ، داخلہ ، الیکشن کمیشن، چیف کمشنر ، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ کل ہم سن کر فیصلہ کردیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو کل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story