مزید 3 غیرعسکری طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا وزارت داخلہ کی تصدیق

اس سے قبل 16 غیرعسکری طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جس کے بعد رہا کیے گئے قیدیوں کی تعداد 19 ہو گئی، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک April 03, 2014
جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ان کا تعلق محسود قبیلے سے ہے، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل کے سلسلے میں رہائی پانے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کی قید سے رہائی پانے والے قیدیوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق مزید تین غیر عسکری طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جس کے بعد رہائی پانے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے ۔ جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ان کا تعلق محسود قبیلے سے ہے اور انہیں شک کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل غیر ملکی خبر ایجنسی نے پاکستانی حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ کیا تھا جس کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے حکم پر کسی طالبان قیدی کی رہائی کا حکم نہیں دیا گیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں