سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کوئی پاکستانی شامل نہیں
آئی سی سی نے ارشدیب سنگھ، مارکو جینسن، ابراہیم زادران اور فن ایلن کو نامزد کیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بھارت کے ارشدیب سنگھ، جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن، افغانستان کے ابراہیم زادران اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن شامل ہیں۔
ارشدیب سنگھ
پاکستان کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کے نوجوان پیسر نے ابتداء میں قومی ٹٰم کے کپتان بابراعظم کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا جبکہ میچ میں 33 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت نے یہ میچ کوہلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔
نوجوان پیسر ارشدیب نے 18.12 کی اوسط سے ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں اب تک 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
ابراہیم زادران
افغانستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں نوجوان بلےباز ابراہیم زدران نے اہم کامیابیاں سمیٹیں، ورلڈکپ میں کوالیفانگ راؤنڈ میں 7 ون ڈے میچز میں 431 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں شامل تھیں۔
زدران پالیکیلے میں سری لنکا کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے خلاف 162 رنز بنائے جو کسی بھی افغان بلےباز کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔
فن ایلن
ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں فلن ایلن نے آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، انہوں نے محض 16 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے کینگروز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
انہوں نے 21.63 کی اوسط سے 411 رنز اسکور کیے جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 155 سے زائد رہا، ون ڈے میں 38.70 کی اوسط سے 387 رنز اسکور کیے۔
مارکو جینسن
جنوبی افریقہ کے دراز قد کے فاسٹ بولر مارکو جینسن نے دورہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کے خلاف افریقی بالر نے 35 کے عوض 5 شکار کیے۔
انہوں نے 19.02 کی اوسط سے 36 ٹیسٹ وکٹیں جبکہ 229 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں 2 اور ٹی20 میں ایک وکٹ حاصل کی۔