گلستان جوہر میں شہری کی ہلاکت شاہین فورس کے اہلکار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عدالت نے مقدمے کے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شارع فیصل پولیس نے گرفتار تین اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا۔
مزیدپڑھیں: شہریوں نے جان پر کھیل کر فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا
شناخت پریڈ سے پہلے ہی اہلکاروں کو بغیر چہرہ ڈھانپے عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان فیصل، شہریار اور ناصر شاہین فورس میں تعینات ہیں اور اہلکاروں نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔
ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا، تفتیشی افسر
تفتیشی افسرا کے مطابق ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا۔ مقتول کے لواحقین کے ابتدائی بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے ہیں۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے سی آر او اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو 2 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔