پُرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آخری موقع
مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ تبدیل نہیں کروائے جاسکیں گے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے 31 دسمبر کو بھی فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء ہے۔
یہ بینک نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے ہی تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، اسی لیے اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کیلئے جمعہ 30 دسمبر 2022ء اور ہفتہ 31 دسمبر 2022ء کو رات 8 بجے تک ایس بی پی - بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس بی پی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ شہری 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹ 31 دسمبر 2022ء تک یا اس سے قبل تبدیل کرالیں، مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ تبدیل نہیں کروائے جاسکیں گے۔