ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 2 پیسے اضافے سے 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter December 30, 2022
فوٹو: فائل

جمعہ کو بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی انٹربینک قیمت دو پیسے کے اضافے سے 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا تسلسل جاری ہے تاہم دو روز سے قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 2 پیسے کے اضافے سے 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

قبل ازیں جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 4 پیسے کے اضافے سے 226.41 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 235.50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں