لائبریری سے لی گئی کتاب 50 سال بعد لوٹا دی گئی
1972 کے آخر میں نکلوائی گئی اس کتاب کو 30 جنوری 1973 کو واپس لوٹایا جانا تھا
انگلینڈ میں لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 50 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔
انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع ایک کاؤنٹی چیشائر کی نینٹوچ لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ 'انٹروڈکشن ٹو ڈیووی ڈیسیمل کلاسیفیکیشن فار برٹش اسکولز' نامی کتاب 1972 کے آخر میں نکلوائی گئی تھی اور اس کو 30 جنوری 1973 میں واپس لوٹایا جانا تھا۔
تاہم، کتاب کو گزشتہ ہفتے 50 سال کے طویل عرصے کے بعد لوٹایا گیا۔
لائبریری کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ایک مقامی اسکول کے ہیڈ ٹیچر نے نکلوائی تھی لیکن یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہیں یہ واپس کرنے میں اتنی دیر کیوں لگی۔