ای سی پی کی بلدیاتی انتخابات میں التوا کیلیے حکومت سے قانون سازی کی سفارش
قانون میں ترمیم ایسے وقت کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت سے بلدیاتی انتخابات میں التوا کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی سفارش کردی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں حکومت سے الیکشن ایکٹ 2019 کی شق 219 اور آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے۔
مزیدپڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے
مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔
علاوہ ذرائع الیکنش کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ جو بھی قانون سازی کی جائے وہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے سے قبل کی جائے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن کے ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہوتا ہے۔