امریکا میں برفباری جاری نیاگرا فال بھی جمنا شروع

نیاگرا فال اب ونڈر لینڈ کا منظر پیش کر رہی ہے


ویب ڈیسک December 28, 2022
امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں دنیا کی معروف ترین آبشار اور سیاحوں کے سب سے پسندیدہ مقام ''نیاگرا فال'' بھی ٹھٹھرتی سردی میں جمنا شروع ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں ایک ہفتے سے جاری برفباری میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے لیکن نیاگرا آبشار جمنا شروع ہوگئی کچھ حصے تو مکمل طور پر منجمد ہوگئے۔

نیاگرا فال میں ہر سیکنڈ میں 3 ہزار 160 ٹن پانی 32 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گرتا ہے اور تین مقام سے آنا والا پانی آبشار بنتا ہے لیکن اب یہ مقام ونڈر لینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

نیاگرا فال جو اب ونڈر لینڈ کی طرح دکھائی دے رہی ہے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ رواں موسم سرما میں امریکا اور کینیڈا میں آنے والے برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے اور اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے اور معمولات زندگی ٹھپ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں