سوشل میڈیا پر کوئی بھی غلط بات جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے حنا الطاف
انٹر ویو کے دوران سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر بات ٹی وی پر کہنے کی نہیں ہوتی
طویل عرصے تک سوشل میڈیا سے غائب حنا الطاف کا کہنا ہے کہ کسی بھی پوسٹ کا منفی پہلو لے لیا جائے تو وہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل سکتا ہے۔
اداکارہ حنا الطاف نے کہاہے کہ ہر بات ٹی وی پر کہنے کی نہیں ہوتی سیلبریٹی ہونے کا منفی پہلو یہ ہےکہ بہت سی غلط چیزیں آپ سے جوڑ دی جاتی ہیں۔
بر طانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی ان کی نظر میں اب کوئی اہمیت نہیں، خاص طور پر ان ویڈیوز کیلئے جو ان پر بنائی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی چند تصاویر کے ذریعے کسی رشتے اور اسکی اصل حقیقت کو نہیں سمجھا جا سکتا۔
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کے کیا آپ کہ بچے ہیں جو انہیں سب سے ذیادہ نہ پسند ہے پھر بھی میرا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ جب اللہ چاہے گا ہونگے۔
انہوں نے بتایا کے ایک ویڈیو میں یہ بتایا گیا کہ میرے دو حمل ضائع ہوچکے ہیں اور مزید یہ کہ میں امید سے ہوں، ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا اور اس کی وجہ سے میں طویل عرصے تک ذہنی دباؤ کا شکار رہی۔
ماضی کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر آغا علی کی طرف سے کھانے کے متعلق کئے گئے ایک میسیج پر بہت سے لوگوں نے مخلتف انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
ا ن کا کہناتھا کہ یاد دہانی کیلئے یہ ایک ذاتی نوعیت کا میسج تھا جس کا مقدصد صرف یہ تھا کہ غیر ضروری کھانے سے پرہیز کیا جائے مگر توقع سے ذیادہ اسے اہمیت دی گئی۔
حنا الطاف نے کہا کہ وزن گھٹانا ہر کسی کیلئے کوئی آسان کام نہیں اور نا ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہے کہ ٹریڈ مل پر دوڑتا رہے یا روزانہ کلومیٹر کے حساب سے واک کرے یا چند کلووزن گھٹانے کیلئے 15دن کے ڈائیٹ پلان پر عمل کرے, سب کے ساتھ اپنے مسئلےہیں اور اس بیچ صحت کا خیال رکھنا کوئی آسان کام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے بعد طے کرلیا کے اس طرح کی کوئی بات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہیں کریں گی،ایسی باتیں نجی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔