گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت
ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے، عبد القدوس بزنجو
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بزنجو نے حکام کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کے مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں: گوادر میں پولیس اہلکار کی شہادت، مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، بلوچستان حکومت
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ''اشتعال انگیزی کے باعث ایک نوجوان پولیس اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ شہید اہلکار کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے"۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔