وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کے تقرر کیلئے تلاش کمیٹی قائم

یاد رہے کہ یہ اسامی کئی ماہ سے خالی ہے اور ایک کے بعد دوسرے قائم مقام وائس چانسلر اس پر کام کررہے ہیں


Safdar Rizvi December 28, 2022
فوٹو: فائل

وفاقی جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کیلئے حکام نے تلاش کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل انتظار کے بعد وفاقی اردو یونیورسٹی کے مسئقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں اور ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے یونیورسٹی سینیٹ کی جانب سے تشکیل شدہ تلاش کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی صبح طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد تلاش کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں، یہ اجلاس آن لائن بلایا گیا ہے جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے نئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کرنے اور اس حوالے سے معیار اور اہلیت کے بارے میں فیصلے کیے جائیں گے، جس کے بعد جلد اشتہار کا اجراء بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ یہ اسامی کئی ماہ سے خالی ہے اور ایک کے بعد دوسرے قائم مقام وائس چانسلر اس پر کام کررہے ہیں، اس سے قبل سابق وائس چانسلر کینیڈا سے بیٹھ کر یونیورسٹی کے معاملات چلا رہے تھے۔

ادھر یونیورسٹی کی قائم مقام رجسٹرار پروفیسر زرینہ علی کے جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وائس چانسلر کا انتخاب کرنے والی یہ تلاش کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جس میں سے دو اراکین ڈاکٹر توصیف احمد اور شکیل الرحمن بحیثیت رکن سینیٹ اپنی 3 سالہ مدت آرڈیننس کی شق(4) 17 کے تحت پوری کرچکے ہیں لہذا تلاش کمیٹی میں بھی ان کی رکنیت نہیں رہی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں یہ دو نامزدگیاں بھی کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں