سرکاری اراضی قبضہ کیس میں لیگی رکن اسمبلی چوہدری اشرف کا ریمانڈ مںظور

چوہدری اشرف کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

فوٹو فائل

عدالت نے سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں گرفتار لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گرفتار ایم این اے چوہدری اشرف کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا اور جج سے تحقیقات کے لیے ملزم کے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔


عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے وہئے ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کیا اور انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن نے لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو ایک روز قبل اینٹی کرپشن پنجاب نے 157 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے، انہیں حکام نے متعدد بار نوٹس تفتیش کیلیے طلب کیا تاہم وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
Load Next Story