عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جائے گا کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی

فوٹو فائل

کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔


کانفرنس کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔
Load Next Story