عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار لیگی کارکن جیل سے رہا
قمر زمان کھرل کی لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے رہائی پر جیل کے باہر استقبال کیا
حافظ آباد جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار لیگی کارکن قمر زمان کھرل کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم رائے قمر زمان کھرل کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، جہاں جیل سے باہر آنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے قمر زمان کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔
پولیس حکام کے مطابق رائے قمر زمان کھرل کو ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا، ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کیلیے درخواست دائر کی تھی جس پر جج نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم رائے قمر کی ضمانت منظور کی۔
کیس کے دوسرے ملزمان معاون خصوصی عطاء تارڑ،سائرہ افضل تارڑ اور محمد بخش تارڈ پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔