لاہورمیں نوبیاہتا جوڑے کی پُراسرار موت لاشیں گھر سے برآمد
لاشوں کی شناخت شارق اور حمنہ کے ناموں سے ہوئی، جوڑے کی ایک روز قبل شادی ہوئی، پولیس
لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں ایک گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت شارق اور حمنہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی۔
ایس پی صدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ گیزر کی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، شواہدکی روشنی میں معاملہ کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ قتل ہے یا حادثہ اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردیں ہیں، جس کے لیے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ نوبیاہتا جوڑے کی اندوہناک موت پر اہل خانہ اور پڑوسی افسردہ ہیں جبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہے۔