فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا مریم اورنگزیب

نالائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت 2018 سے لے کر 2022 اپریل تک مسلط تھی، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 28, 2022
—فائل فوٹو

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دکھیل دیا۔


انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں، نالائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت 2018 سے لے کر 2022 اپریل تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ استیفیٰ دیں خطوں کا بہانہ کیوں بنا رہیں ہیں، کرائیں الیکشن پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کیا تکلف ہے، فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی۔

مزیدپڑھیں: ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، عمران خان

وزیراطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے، فارن ایجنٹ نے کشمیر کا سواد کیا، فارن ایجنٹ نے اداروں کی تضحیک کی، فارن ایجنٹ نے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلائی، آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کی ہر تکلیف کی وجہ فارن ایجنٹ ہے، فارن ایجنٹ جن پہ الزام لگا رہا ہے وہ 6.3 فیصد پہ ترقی کرتا ملک اور تاریخ کی کم ترین 3.6 فیصد پہ چھوڑ کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں