ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کا اپنی صحت کے حوالے سے پیغام سامنے آگیا

مولانا طارق جمیل اور بیٹے کی مزید دعاؤں کی بھی اپیل


ویب ڈیسک December 28, 2022
فوٹو ٹویٹر

کینیڈا میں ایک روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل ہونے والے معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے اُن کی تصویر اور پیغام جاری کیا گیا۔

ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 'اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا'۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ 'الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے'۔




یوسف جمیل نے بھی تمام لوگوں سے مولانا طارق جمیل کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

واضح رہے کہ کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل کو ایک روز قبل دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں