ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کا اپنی صحت کے حوالے سے پیغام سامنے آگیا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے اُن کی تصویر اور پیغام جاری کیا گیا۔
ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 'اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا'۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بھت بھتر ھیں۔
تین دن تک ڈاکٹرز نے ھسپتال میں اپنی زیر نگرانی رکھنا ھے۔
بس آپ سے مزید دعاوں کی درخواست ھے🙏🏻🙏🏻🙏🏻۔
یوسف جمیل نے بھی تمام لوگوں سے مولانا طارق جمیل کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
واضح رہے کہ کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل کو ایک روز قبل دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔