سابق رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین کراچی میں انتقال کرگئے

متوفی کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یو سی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار سید وقار حسین شاہ طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سید وقار حسین شاہ ماضی میں متحدہ قومی موؤمنٹ سے منسلک تھے اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے تھے جب کہ وہ پاکستان پیپلز پاٹی ضلع کورنگی کے موجودہ الیکشن سیل انچارج اور یوسی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار تھے۔


سابق رکن سندھ اسمبلی کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازہ جنازہ میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکٹری سنیٹر وقار مہدی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی ،واٹر بورڈ کے وائس چیرمین نجمی عالم،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر طاہر خان محمد سلیم اعوان،جاوید شیخ ،جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد بھائی دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت بعد ازاں مرحوم کی تدفین قیوم آباد کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
Load Next Story