کراچی میں سردی کی شدت میں کمی

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 28, 2022
فوٹو: فائل

مغرب سے آنے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کراچی میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1 ڈگری رہا۔

کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور خنک ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی صبح کراچی کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بتدریج داخل ہورہا ہے،اس موسمی نظام کے زیر اثرسکھر،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور اور گھوٹکی میں 28 اور 29 دسمبر کے درمیان ان اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

گذشتہ کئی روز سے شہر میں بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواؤں کے اثرات اور سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد کم سے کم پارہ 9.9اور زیادہ 26 ڈگری ریکارڈ ہوا،تاہم بلوچستان کی سرد ہواؤں میں کمی کی وجہ سے بدھ کو شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،تاہم شہر کا مطلع جذوی یا مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں